قلعہ گجر سنگھ،کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی، حالت تشویشناک

قلعہ گجر سنگھ،کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے شہری زخمی، حالت تشویشناک

لاہور(وقائع نگار) پنجاب حکو مت کی جانب سے لگا ئی جا نے والی پتنگ با زی پر پا بندی ہوا میں اڑا دی گئی ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سخت پا بندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، پو لیس ایک بھی پتنگ باز کو گر فتار نہ کر سکی جبکہ گز شتہ روز ایک شہری گلے میں ڈور پھر نے سے شدید زخمی ہو گیا ۔جسے فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق حکو مت پنجاب کی جا نب سے کئی سالوں سے دوران پتنگ بازی متعددشہریوں کے گلے میں ڈور پھر نے کے باعث ہلا کتوں اور زخمی ہو نے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جشن بہاراں میں پتنگ بازی سمیت بسنت پر پا بندی عائد کر دی تھی۔ اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں ،مغل پورہ ،گوالمنڈی ، قلعہ گجر سنگھ سمیت مختلف مقا مات میں چھٹی والے روز اور عام دنوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے گز شتہ روز قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ لاہور ہوٹل کے پاس واقع دل محمد روڈ کا رہائشی محمد و حید اختر جو کے شیزان فیکٹری میں ملازم ہے گھر واپس جارہا تھا کے کہ کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھر گئی جس کے باعث محمد وحید شدید زخمی ہو گیا جسے فوری مقا می افراد طبی امداد کے لئے میوہسپتال لے گئے جہاں پر اس کی حالت نازک بتا ئی جاتی ہے ،ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ مقصود گجر نے بتا یا کہ پتنگ بازی گوالمنڈی کے علاقہ میں ہو رہی تھی وہاں سے ڈور کٹ کر آ ئی تھی ،پو لیس نے گز شتہ روز نا معلوم پتنگ باز کے خلاف مقد مہ درج کر تے ہو ئے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی