پشاور،امن جرگہ کااجلاس اتوارکو طلب کر لیا گیا

پشاور،امن جرگہ کااجلاس اتوارکو طلب کر لیا گیا

پشاور( کرائمز رپورٹر )امن جرگہ ضلع پشاور کے زیر اہتمام بروز اتوار تیسرے جلسے کا انعقاد کیاجائے گا جس میں امن جرگہ خیبر پختونخوا کے چئیرمین سید کمال شاہ باچا،جنرل سیکرٹری ارشدمنان خان ایڈوکیٹ،صوبائی آرگنائزر نشترخا ن،ضلعی صدر انجم حسین سمیت دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔جرگہ کے زیر اہتمام ہونے والا تیسرا جلسہ میں جرگہ کے منشور سمیت سود ی نظام ،اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری،کارلفٹنگ اور دیگر معاشرتی برائیوں کیخلا ف آواز اٹھانے اور اس کے خلاف تحریک چلانے کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔جلسہ کا انعقاد آئی فاونڈیشن ہسپتال کے قریب گلہبار نمبر چار اعجاز آباد میں کیاجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ اول