اورکزئی ایجنسی متاثرین زلزلہ میں 2 کروڑ 3 لاکھ کے چیک تقسیم

اورکزئی ایجنسی متاثرین زلزلہ میں 2 کروڑ 3 لاکھ کے چیک تقسیم

ھنگو ( نمائندہ پاکستان)اورکزئی ایجنسی کے زلزلہ متاثرین میں 2کروڑ 3لاکھ روپے کے چیک تقسیم ،اس حوالے سے گزشتہ روز اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر کے جرگہ ہال میں اورکزئی ایجنسی کے زلزلہ کے متاثرین کے سلسلے میں تقسیم چیک کے ایک تقریب پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خا ن کے زیر صدارت منعقد ہوئی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اورکزئی ایجنسی ڈاکٹر غازی گلاب جمال کے سیکرٹری اعجاز خان ،سینٹر اورکزئی ایجنسی اورنگزیب کے بھائی و ضلع کونسلر یو سی خانباڑی عبدالشاہد اورکزئی ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد اقبال کے علاوہ پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران اور متاثرین زلزلہ نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ اور حکومت اورکزئی ایجنسی کے عوام کے ساتھ ہیں کسی بھی مشکل گھڑی میں اورکزئی عوام کو اکیلانہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر زلزلہ متاثرین اورکزئی ایجنسی میں مکمل تباہ شدہ گھر کے لئے دو لاکھ روپے اور نقصان پہنچنے والے گھر کو ایک ایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ پیسے گھر بنانے کیلئے ناکافی ہے تاہم یہ اپ لوگوں کے دلوں پر مرہم پٹی رکھنے کی متراد ف ہے انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں کے ساتھ مزید امداد بھی کی جائی گی انہوں نے کہا کہ اب اس زلزلہ متاثرین میں سروے کے بعد دو کروڑ 3لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے جس میں مکمل تباہ شدہ 45گھروں میں اور نقصان پہنچنے والے 113گھروں میں دو دو لاکھ اور ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیں گے تقریب میں مہمان خصوصی پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان ،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلا ب جمال کے سیکرٹری اعجاز خان اور سینٹر اورنگزیب کے بھائی عبدالشاہد اورکزئی و اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر اورکزئی ایجنسی محمد اقبال نے زلزلہ متاثرین میں حکومت کی جانب سے دئیے گئے امدادی چیک تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...