ہائی کورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ، چیف الیکشن کمشنر

ہائی کورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان نے کہا ہے کہ ہائی کورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں، ضروری نہیں کہ ہم ہائی کورٹ کے ہر فیصلے پر عمل کریں، کیس کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔ جمعہ کوچیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے یہ ریمارکس فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصل آباد کی یونین کونسل نمبر 67 میں دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے کمیشن کو درخواست بھجوائی تھی۔ الیکشن کمشنر نے صورت حال کو کمیشن کے معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ ہمارے لئے ضروری نہیں کہ ہائی کورٹ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، ہم خود جج ہیں اور کیس کی نوعیت دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں، کیسوں کے فیصلے ان کی نوعیت دیکھ کر کئے جاتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول