ضلع کونسل پشاور کاااجلاس،اپوزیشن کے تحفظات دور کردیئے گئے

ضلع کونسل پشاور کاااجلاس،اپوزیشن کے تحفظات دور کردیئے گئے

پشاور( کرائمز رپورٹر ) بجٹ اجلاس ، اپوزیشن کے تحفظات دور ، بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ، بجٹ اجلاس منگل 8 دسمبر کو طلب تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی زیر صدارت بجٹ اجلاس 2015-16 کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور انکے تحفظات دورکرنے اور بجٹ پر مشاورت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر محمدسعید ظاہرایڈوکیٹ، حاجی زبیر علی ، صفدر خان باغی ، سرتاج خان ، رحمدل نواز ، شیرفرزند صراف ، ملک فردوس ، اوردیگر اپوزیشن ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ ممبران نے اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا اس موقع پر بجٹ 2015-16 پر طویل مشاورت ہوئی اور تمام ممبران نے تجاویز سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا اس موقع اپوزیشن لیڈر محمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن کو مدعو کرنے اور انکواعتماد میں لینے اورانکے مشاورت سے بجٹ ترتیب دینے کے ضلع ناظم کی کوششوں کو سراہا اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بجٹ اجلاس میں بھر پورشرکت کا اعلان بھی کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے مثبت فیصلوں ، پشاورکی تعمیر و ترقی میں اپوزیشن اپنا بھر پور کردار اداکریں گی اس موقع پر ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے اپوریشن کی طرف سے بھرپور اور مثالی تعاون کرنے،بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے اور ضلعی حکومت کے ساتھ تعاون پر اپوزیشن کاشکریہ اداکیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ تمام ممبران خواہ وہ اپوزیشن سے ہو یا حکومت سے سب کو ساتھ لیکرچلیں گے اور باہم مل کر پشاور کو پھولوں کا شہر بنائینگے اورآخر میں متقہ فیضلہ کیا کہ بجٹ اجلاس منگل 8 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول