ہنگو ، چہلم کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد

ہنگو ، چہلم کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد

  ہنگو(بیورورپورٹ)سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بڑی اور کامیاب کاروائی۔ ہنگو میں چہلم کے موقع پر دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام۔درسمند کے علاقہ کانا چینا کے غار سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد ۔ اسلحہ میں درجنوں راکٹ لانچرز،مشین گنیں ،ہینڈ گرنیڈ ،مارٹر گولے اور بم شامل ہے۔ سیکورٹی حکام نے قبضے میں لیا جانے والا اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس زرائع سے اطلا ع ملی کہ چہلم کے موقع پر دہشت گردوں نے ہنگودرسمند میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس مقصد کے لئے درسمند میں خفیہ غار میں جدید اسلحہ چھپایا گیا ہے اس اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند کانا چینا میں بروقت آپریشن کیا۔ اور ایک خفیہ غار سے بہت بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔دہشت گردوں کی ٹھکانوں سے قبضے میں لی جانے والے اسلحہ و گولہ بارود میں تین عدد مشین گن، ایک عدد راکٹ لانچر، 32عدد راکٹ گولے،34عدد فیوز آر پی جی سیون،8عدد ہینڈ گرنیڈ،8عدد بمب 181ایم ایم مارٹر، 31عدد بمب 182ایم ایم مارٹر،3900مشین گن کے کارتوس شامل ہے۔سیکورٹی حکام کے پریس ریلیز کے مطابق کامیاب کاروائی کی بدولت ہنگو میں دہشت گردی و مذہبی بنیاد پر کشید گی کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔ پریس ریلیز کے مطابق اس سازش کے محرک دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے اور جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ اول