ٹینٹوں اور کیٹرنگ کی دکانوں پر امیدوار ٹوٹ پڑے، ایڈوانس ادائیگی

ٹینٹوں اور کیٹرنگ کی دکانوں پر امیدوار ٹوٹ پڑے، ایڈوانس ادائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر امیدواروں اور ان کے حامی سپورٹرز ٹینٹوں اور کیٹرنگ کی دکانوں سے شامیانے ، میزیں ،کرسیاں ،کناتیں لینے کے لئے جمعہ کے روز صبح سویرے ہی پہنچ گئے اور سامان لینے کے لئے کئی دکانداروں (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کے گھروں میں پہہنچ کر دکانیں کھلوادیں اور انہیں امید واروں اور ان کے حامی سپورٹرز نے ایڈوانس کرایہ بھی سامان اٹھانے سے قبل ادا کر دیاجس کی وجہ سے ٹینٹ مالکان اور کیٹرنگ شاپ کے دکانداروں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ کئی ٹینٹ مالکان نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کرائے میں اضافہ بھی کر دیا ۔ علاوہ ازیں امیدواروں نے بلدیاتی الیکشن نے موقع پر پولنگ عملہ اور اپنے پولنگ ایجنٹوں کے دوپہر اور شام کے وقت کھانے کی فراہمی کے سلسلے میں گوشت پلاؤ، زردہ، مرغی سالن سمیت چھوٹے بڑے گوشت کے سالن اور نان و روٹی کی تیاری کے سلسلے میں بھی آرڈرزدے دیئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروب، چائے کی تیاری کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر