ملتان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ،آج کا مرحلہ بھی جیتیں گے،عبدالوحید ارائیں

ملتان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ،آج کا مرحلہ بھی جیتیں گے،عبدالوحید ارائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا ہے کہ ملتان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ(ن) ہی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کامیاب ہو گی ۔ عوام فصلی بٹیروں کو جان چکے ہیں۔میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ۔ جلد ہی ملک سے اندھیروں کا خاتمہ بھی جائے گا۔آج کا سورج مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوسی 44سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے چیئر مین ظہور بھٹہ کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یو سی 47سے لیگی امیدوار برائے چیئر مین حاجی اختر بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے عوام لیگی امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تا کہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ سکے۔اس موقع پر یوسی44سے لیگی امیدوار برائے چیئر مین ظہور بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیں ووٹ دیں انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔اس موقع پر یوسی 47سے لیگی امیدوار برائے وائس چیئر مین اسرار عباسی اور یوسی 44سے لیگی امیدوار برائے وائس چیئر مین رانا مھمد اختر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر