نفسیات اور سوشیالوجی کے شعبے میں تحقیق کی زیادہ ضرورت ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین

نفسیات اور سوشیالوجی کے شعبے میں تحقیق کی زیادہ ضرورت ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے الفلاح انسٹیٹیوٹ بنکنگ اینڈ فنانس، سو شیالوجی ، سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دور ہ کیا ۔ اس موقع پر الفلاح انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ملک نے پریزنٹیشن دی۔ وائس چانسلر نے انسٹی ٹیوٹ کو جدید طرز پر استوار کرنے پر ڈاکٹر شوکت ملک کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے شعبہ کو مثالی قرار دیااوراعلان کیاکہ انسٹیٹیوٹ کے ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کردیا جائیگا۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ ڈاکٹر عمران حنیف، ڈاکٹر سلیمان یوسف، فہد لابر، لیکچرر احمد انصار، میڈم ثریااور عمردین سعیدی بھی موجود تھے۔ڈاکٹر طاہر امین نے سوشیالوجی اور سائیکالوجی کے شعبوں کے دورہ کے دوران کہا کہ سماجی علوم کی پوری دنیامیں بہت اہمیت ہے ۔ نفسیات اور سوشیالوجی کے شعبے میں تحقیق کی زیادہ ضرورت ہے۔ خطے میں معاشرتی علوم کے حوالے سے تحقیق نہ ہونے کے برابر ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ دونوں شعبے اس کمی کو مستقبل قریب میں پورا کریں گے۔ پروفیسر امتیاز وڑائچ کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سیلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلایا جائیگا۔ اس موقع پرسوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز طارق اور سا ئیکلوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن ڈاکٹر ثروت سلطان پروفیسر خالد سعید ، لیکچرارز سائرہ، آمنہ اجمل، صائمہ افضل، ساجد ندیم اور تہمینہ ستار بھی موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر