ملتان انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر قائم سہولت سنٹر 22 دسمبر سے کام شروع کردیگا‘ حافظ احسن کھوکھر

ملتان انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر قائم سہولت سنٹر 22 دسمبر سے کام شروع کردیگا‘ ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب کے حکم پر پاکستان کے5انٹر نیشنل ائیر پورٹس پر سمند ر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے سہولت(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں اور 22 دسمبر سے ملتان میں بھی سہولت سنٹر کام شروع کر دیگا۔ اس سہولت سنٹر پر 12وفاقی اور صوبائی اداروں سے متعلق شکایات موصول کی جائینگی اور انکو فوری طور پر حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں میں پہنچادیا جائیگاجبکہ ان شکایات کو ایک ہفتہ کے اند ر حل کرایا جائیگا‘ سہولت سنٹر ہفتے کے 7 دنوں میں 24گھنٹوں کیلئے کام کریگا۔ دنیا کے 92 ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانیوں کی سہولت کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں‘ اسکے علاوہ ان ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر ہر ہفتے لوگوں کی شکایت بھی سنیں گے یہ بات شکایات کمشنربرائے سمندر پار پاکستانیز ،وفاقی محتسب اعلی پاکستان حافظ احسن احمد کھوکھر نے ملتان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی جس میں ایف آئی اے ،ایف بی آر، سول ایوی ایشن ،امیگریشن ،اوپی ایف سمیت 12محکموں کے مقامی سربراہوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ابھی تک امیگریشن ڈیسک نہیں بن سکا ہے اور بائیو میٹرک سسٹم بھی نہیں ہے۔ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قانونی امداد دینے کیلئے تمام سفیروں کو ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس وقت 81لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں اور سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ وطن بجھوا رہے ہیں۔ وفاقی محتسب کے حکم پر نادرا کے تعاون سے آن لائن شکایات درج کرانے کانظام وضع کیا جا رہا ہے ملتان میں سہولت سنٹر قائم کرنے کے بعد فیصل آباد اور گوادر ائیرپورٹ پر یہ سہولت فراہم کی جائیگی۔ اس موقع پر ائیرپورٹ منیجر طارق گل نے کہا کہ پہلے مسافروں کا سامان گم ہو جاتا تھا یا ٹیکسی والے بیرون ملک آنیوالے مسافروں کو لوٹ لیتے تھے لیکن اب ان شکایات کا تیزی سے ازالہ کیا جا رہا ہے اور ملتان میں میٹرو ٹیکسی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ملتان ائیرپورٹ پر مسافروں کی بورڈنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائیگا ۔ بعدازاں شرکاء کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا وزٹ بھی کرایا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر