خوشحالی کمیشن منصوبوں سے نہیں‘ عوام کو سہولیات کی فراہمی سے آئیگی‘ جہانگیر ترین

خوشحالی کمیشن منصوبوں سے نہیں‘ عوام کو سہولیات کی فراہمی سے آئیگی‘ جہانگیر ...

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستان) تحریک انصاف کے سینٹرل آرگنائزر جہانگیر خان ترین کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے اور انکی الیکشن کمپین میں تیزی آگئی ہے ۔ مختلف علاقوں میں بڑی برادریوں اور اہم شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت سے این اے 154کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

کی پوزیشن دن بدن مضبوط ہورہی ہے ۔ گزشتہ روز جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل چھمب کلیار ،بھوٹیجی ،سمرا،آدم واہن اور لودھراں شہر میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ کارکنوں سے خطاب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ 23دسمبر کو لودھراں کے غیور عوام اپنے حقوق سلب کرنیوالے حکمرانوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردینگے۔عوام کے ا ربوں روپے جنگلہ بس بنانے میں جھونک دئیے گئے مگر لودھراں سمیت جنوبی پنجاب کے غریب عوام کو جنگلہ بس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ترقی و خوشحالی کمیشن منصوبوں سے نہیں بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے آئیگی۔ اقتدار میں آکر ساری طاقت عوام کو منتقل کرینگے۔ مقامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائینگی جو ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں معاملات کی خود نگرانی کریں گی اور عوام اپنے فیصلے خود کرینگے۔صدیق بلوچ کے آبائی علاقے موضع حسین آباد سے ماتم برادری نے صدیق بلوچ گروپ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اور جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ۔ تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں میں نبی بخش ماتم، حاجی محمد رمضان ماتم،رب نواز ماتم ،محمد صدیق فقیر و دیگر شامل ہیں۔یونین کونسل شیر پور لیاقت آبا د سے اہم سیاسی شخصیت راؤ جعفر نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔یونین کونسل چھمب کلیار سے کلیار برادری کی اہم شخصیات ملک جاوید کلیار،حاجی طالب حسین کلیار،ملک ظفر کلیار،منیر احمد کلیار،ملک فیاض کلیار،ملک فدا حسین کلیار،حاجی اللہ ڈتہ کلیار،ملک اعجاز کلیار و دیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان اور ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما رضا شاہ گیلانی ،سردار ارشاد عباس گھلو، سید حسن محمودشاہ ،ملک ریاض ارائیں،ملک شاہنواز کلیار، ملک سہیل بھارہ،گل محمد بھارہ ،طلعت بھارہ ،ندیم خان گھلو،چاند خان گھلو، رانا عارف کمال نون ایڈووکیٹ ،ملک جاوید کلیار، مہر اکرم سیال ،ملک اکرم ارائیں،حاجی مشتاق سکھیرا، سیٹھ عبدالحمید، ملک محمد ریحان ،ملک سعید شاہین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جہانگیر ترین نے مختلف علاقوں میں وفات پاجانیوالی شخصیات کے گھروں میں جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر