پی ٹی آئی کارکن نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جاں بحق ‘ساتھی زخمی

پی ٹی آئی کارکن نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جاں بحق ‘ساتھی زخمی

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)پی ٹی آئی کا کارکن نامعلوم شخص کی فائرنگ (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

سے جاں بحق ‘ساتھی زخمی ،تنویر عباس جعفری ،نذ یر حسین کے ہمرا ہ ہائی سکول ریلوے روڈ کھانا دینے کے لیے کار پر سوار ہو کر گیا ۔کھانا دے کر کار میں بیٹھنے لگا تو نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے روک کر یکے بعد تین فائر کھول دیے ۔دو گولیاں تنویر جعفری کو سینے پر لگی جبکہ ایک گولی اس کے ساتھی نزیر حسین کو لگی ،تنویر جعفری کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ،جو کہ جانبر نہ ہو سکہ اطلع ملتے ہی سیکنڑروں افراد جمع ہو گئے جنہوں نے چنڈی موڑ ہائی سکول اور بعد ازاں ہسپتال کے سامنے آگ لگا کر روڈ بلاک کر کہ شدید احتجاج کیا۔اس موقع پرPTIکے رہنماؤں سردار بہادر خان سابق وفاقی وزیر اور MPAحاجی عبدالمجید نیازی اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔مقتول شیعہ عولمہ کونسل تحصیل کروڑ کا جنرل سیکٹری تھا اور وارڈ نمبر 7سے جنرل کونسلر کے لیے درخواست دی اور بعد ازاں PTIکے امیدوار انایت اللّہ کے حق میں دستبردار ہو گیا تھا۔سردار بہادر احمد خان نے کہا پولیس موقع پر موجود تھی اب تک کوئی کاروائی نا ہوئی ہے ۔فی الفور کاروائی کی جائے،

مزید : ملتان صفحہ آخر