ملتان اور پنڈی میں کانٹے دار مقابلے متوقع

ملتان اور پنڈی میں کانٹے دار مقابلے متوقع

ملتان(زاہد عزیزسے )پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے دونوں مرحلوں کے نتائج جنرل الیکشن سے ملتے جلتے آئے اسلام آباد (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے بلدیاتی نتائج بھی اس ہی طرح کے سامنے آئے اسلام آباد کے 2حلقوں میں ایک لیٹ پی ٹی آئی اوردوسری ن لیگ کی ہے لاہور سے وزیراعظم اور وزیراعلی کے ہوتے ہوئے کسی دوسری پارٹی کامنتخب ہوناناممکن ہی تھا بلدیاتی الیکشن کاتیسرا اورفیصلہ کن مرحلہ جس میں کانٹے دارمقابلوں کی متوقع کی جارہی ہے۔بلدیاتی الیکشن کے کانٹے دار مقابلے ملتان شہر اور پنڈی میں موقع ہے ۔راولپنڈی سے شیخ رشید پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدر اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی ممبر قومی اسمبلی ہیں اس لیے ہی پنجاب حکومت سے پنڈی کو آخری تیسرے مرحلے میں رکھا۔ن لیگ نے ڈھائی سال میں پاکستان میٹرو اسلام آباد اورپنڈی کے درمیان چلائی پنڈی میں کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن بھی جیت گے اس موقع پرشیخ رشید نے کہاتھاکہ ن لیگ نے کینٹ کے انتخابات میں بہتر امیدوار کھڑے کئے بین الا قوامی اورپاکستان سیاسی مبصرین نے اپنی نظرمیں پنڈی پرمرکوز کی ہئی ہے ۔ شیح رشید کیلئے فیصلے کن امتحان ہے یہ نتائج آئندہ کے الیکشن پربھی اثرانداز ہوگے۔ملتان شہر کے دونوں حلقوں میں پی آئی جیتی ہوئی ہے ، این اے 150شے شاہ محمود اور149سے عامر ڈوگر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہیں۔68یوسی میں سے 2یونین کونسل 60اور26پرن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں جب سے شاہ محمود ملتانمیں بھرپورسیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رحیم یارخان میں ن کامقابلہ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ سیاسی مبصر ین سابق گورنر احمدمحمود کی وجہ سے اس حلقے کے بلدیاتی الیکشن کوبھی کانٹے دار مقابلہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر