کراچی،دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 21ہزار ڈالر برآمد

کراچی،دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 21ہزار ڈالر برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان کسٹم حکا م نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 21ہزار ڈالر کی رقم برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم کے حکام نے جمعہ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر فہد کے قبضے سے 21ہزار ڈالر کی رقم برآمد کرلی ہے ۔ملزم نے غیر ملکی کرنسی جوتوں میں چھپارکھی تھی ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کی جانے والی کرنسی میں یواے ای اور سعودی ریال بھی شامل ہیں ۔ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر