بلدیہ ٹاؤن ازخود نوٹس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن ازخود نوٹس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل بنچ نے ناظر ہائی کورٹ سے کم سن ورثا کو ملنے والی رقم کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔جمعہ کو کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن ازخود نوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت فاضل بنچ نے ناظر ہائی کورٹ سے کم سن ورثا کو ملنے والی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے فریقین سے تجویز طلب کی کہ نابالغ ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کس طرح کی جائے، سانحہ بلدیہ ٹان ازخود نوٹس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔