مثبت سوچ ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں احسن اقبال

مثبت سوچ ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں احسن اقبال

 لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مثبت سوچ سے ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں،پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،روزگار کے مواقع بڑھیں گے جس سے صوبوں میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی،حکومت نے ملک میں انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیاد فراہم کی ،2018 تک نیشنل گرڈ میں 10ہزارجبکہ 2025ء تک 43ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گیوہ جمعہ کو یہاں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مثبت سوچ سے ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں، حکومت نے ملک میں انفراسٹرکچر کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی کاوشوں سے چین پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت ہی روز کے مواقعے بڑھیں گے جس کی وجہ سے صوبوں میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی اور وہ صوبے ترقی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مربوط حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مضبوط معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے ،2018 تک نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو جائے گی،2025ء تک 43ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی

احسن اقبال

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر