پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کراچی میں شکست قبول کرلی ،ڈاکٹر فاروق ستار

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کراچی میں شکست قبول کرلی ،ڈاکٹر فاروق ستار
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کراچی میں شکست قبول کرلی ،ڈاکٹر فاروق ستار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کراچی میں شکست قبول کرلی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں تاحال پولنگ شروع نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا وقت بڑھایا جائے۔ پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کے اتحاد نے کراچی میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے دونوں جماعتیں کسی بھی وقت الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات ہمارے کارکن کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا زیر حراست قتل کی ذمے دار حکومتِ سندھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران لانڈھی میں ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ پر بدترین تشدد کیا گیا جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

مزید : کراچی


loading...