لاہور گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، پانچ افراد جاں بحق

لاہور گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، پانچ افراد جاں بحق
لاہور گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، پانچ افراد جاں بحق

  


لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کے پلازہ میں قائم فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ۔لاہور کا علاقہ جوہر ٹان میں واقع پلازہ میں قائم گارمنٹ فیکٹری رات کو آتشزدگی کا شکار ہوئی ۔ تیسری منزل پر دکانیں بھی لپیٹ میں آگئیں ۔آتشزدگی کے باعث منزل میں دھواں بھرگیا ۔ ریسکیو عملہ پہنچا تو تین افراد جان سے جاچکے تھے ۔جبکہ تین زخمیوں کو حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جن میں سے دو دوران علاج چل بسے ۔ریسکیو عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی ۔ جس میں پانچ سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

#/S

مزید : لاہور