بلدیاتی انتخابات، کراچی کی دو یوسیز کے دو وارڈز میں الیکشن کالعدم قرار ، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا

بلدیاتی انتخابات، کراچی کی دو یوسیز کے دو وارڈز میں الیکشن کالعدم قرار ، نیا ...
بلدیاتی انتخابات، کراچی کی دو یوسیز کے دو وارڈز میں الیکشن کالعدم قرار ، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا

  


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں ہونیوالے الیکشن میں 2یوسیز کے 2وارڈز میں الیکشن کالعدم قرار دیدیا گیا ہے ۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ کی یوسی 28کے وارڈ نمبر 1اور یوسی 4کی وارڈ نمبر 2میں جنرل نشست کے بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان غلط چھپنے کی بناء پر الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل روک کر الیکشن کالعدم قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کراچی