پولنگ سٹیشن پر جعلی پولیس اہلکاروں کی موجودگی، اصل اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

پولنگ سٹیشن پر جعلی پولیس اہلکاروں کی موجودگی، اصل اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
پولنگ سٹیشن پر جعلی پولیس اہلکاروں کی موجودگی، اصل اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

  


رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان میں ایک پولنگ سٹیشن پر جعلی پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے انکشاف پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، جعلی پولیس اہلکار تو اصل پولیس کے ہاتھ نہ آئے لیکن ان کے نقلی سروس کارڈہاتھ لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران پائلٹ ہائی سکول کے پولنگ سٹیشن پر کچھ لوگوں نے سول کپڑوں پر پولیس کے سروس کارڈ آویزاں کررکھے تھے جبکہ اصل پولیس کے باوردی اہلکاربھی پولنگ سٹیشن پر موجود تھے۔لوگوں کی شکایت پر پولیس اہلکاروں نے جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیااور ان کے کارڈ قبضے میں لے لیے لیکن جعلی پولیس اہلکار اصل پولیس کو اصلی چقمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس ان کے کارڈ دیکھتی رہ گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے دوران جعلی پریزائڈنگ افسر، جعلی عملہ اور اس طرح کی دیگر شکایات تو ملتی ہی رہتی ہیں لیکن جعلی پولیس اہلکاروں کی موجودگی کا انکشاف اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

مزید : رحیم یارخان