نئی دہلی کی حکومت نے کرپشن کے خلاف ”جن لوک پال بل“ ریاستی اسمبلی سے بالآخر منظور کرالیا

نئی دہلی کی حکومت نے کرپشن کے خلاف ”جن لوک پال بل“ ریاستی اسمبلی سے بالآخر ...
نئی دہلی کی حکومت نے کرپشن کے خلاف ”جن لوک پال بل“ ریاستی اسمبلی سے بالآخر منظور کرالیا

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) نئی دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے کرپشن پر قابو پانے کیلئے متعار ”جن لوک پال بل“ کو ریاستی اسمبلی سے گزشتہ روز بالآخر منظور کرالیا۔ اس بل میں معروف سیاسی رہنما انا ہزارے کی سفارش پر 2اہم ترامیم شامل کی گئی ہیں اس موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بل کی منظوری کو اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی پر زور دیں گے کہ وہ اس بل کو منظوری دلا کر ملک بھر میں نافذ کریں بل کے تحت وزیراعلیٰ ، اپوزیشن لیڈر، سپیکر چیف جسٹس ہائی کورٹ پر مشتمل پینل جن لوک پال کے ادارے کے ارکان کا انتخاب کرے گا بی جے پی کی مرکزی حکومت نے ابھی بل کی حتمی منظوری دینی ہے جس کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

مزید : بین الاقوامی