بلدیاتی انتخابات، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی،دو سیاسی گروپوں میں تصادم ،کیمپس اکھاڑ د یئے ،رینجرز طلب

بلدیاتی انتخابات، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی،دو سیاسی گروپوں میں ...
بلدیاتی انتخابات، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی،دو سیاسی گروپوں میں تصادم ،کیمپس اکھاڑ د یئے ،رینجرز طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقہ لانڈھی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر دو سیاسی گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے ، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے کیمپس بھی اکھاڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق انتخابی عمل کے دوران دو گروپوں میں تصادم سے صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔مشتعل افراد نے دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی جبکہ دونوں گروپوں کے کارکنان میں ہاتھا پائی کے نتیجے میں متعدد کارکنان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔دونوں گروپوں نے ایک دوسروں کے کیمپس بھی اکھاڑ دیئے ہیں اس ساری صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان قائم کرنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -