جرمن پارلیمنٹ نے بھی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی

جرمن پارلیمنٹ نے بھی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی
جرمن پارلیمنٹ نے بھی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(ویب ڈیسک )برطانیہ کے بعد جرمنی کی پارلیمنٹ نے بھی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کیخلاف کارروائی کرنیوالے امریکی اتحاد کا حصہ بننے یا نہ بننے سے متعلق ایوان میں قرارداد پیش کی گئی جس کے حق میں 445 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ 146 ارکان نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔ پارلیمنٹ سے بھاری تعداد میں ووٹ ملنے کے بعد جرمنی شام میں 1200 سے زائد فوجی اور جیٹ طیارے بھیجے گا۔شام میں داعش کیخلاف امریکہ،فرانس اور برطانیہ پر مشتمل اتحاد میں جرمنی کی شمولیت کے بعد جرمنی وہ ملک ہوگا جو شام کی مہم میں سب سے زیادہ فوجی فراہم کریگا جب کہ داعش کیخلاف کارروائی میں جرمن ٹورنیڈو جیٹ طیارے بھی حصہ لیں گے۔