رینجرز کا ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ، متعدد کارکن گرفتار

رینجرز کا ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ، متعدد کارکن گرفتار
رینجرز کا ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ، متعدد کارکن گرفتار

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے حقیقی اور متحدہ کے کارکنوں کے تصادم کے بعد ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مارکر متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلاتکے مطابق رینجرز کو بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے دوران لانڈھی کے علاقے لائنز ایریاسے مسلسل بد انتظامی اور کشیدہ صورتحال کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں جبکہ  لائنز ایریا میں مہاجر قومی موومنٹ  حقیقی اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں میں تصادم ہواتھا جس میں فائرنگ کے دوران متحدہ کا ایک کارکن زخمی ہوگیا تھا۔

حقیقی اور متحدہ کے کارکنوں میں تصادم کے بعد رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مارکر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ رینجرز اہلکار وں نے سیکٹر آفس کے درواز بند کررکھے ہیں اور آفس کے اندر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر علاقہ میں کافی کشیدہ صورتحال ہے اورمہاجر قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن آمنے سامنے ہیں جبکہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی سیکٹر آفس کے باہر موجود ہیں۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔ علاوہ ازیں رینجرز نے لائنز ایریا کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں