سسرکافیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرنیوالا داماد حوالات میں بند

سسرکافیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرنیوالا داماد حوالات میں بند
سسرکافیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرنیوالا داماد حوالات میں بند

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سسر کا فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرنے والے داماد کو تھانے پہنچا دیا۔ داماد نے سسر کے اکاﺅنٹ سے میسج کر کے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔ بیوی نے خلع کا مقدمہ درج کیا تو داماد نے سسر کے فیس بک اکاﺅنٹ سے بیوی کے وکیل کو میسج کیاکہ ہم نے زین کو اغوا کر لیا ہے اور اب کاغذات پر دستخط بھی کرا لیں گے۔ سائبر کرائم ونگ نے آئی پی ایڈریس سے ٹریس کیا تو پتہ چلا میسج داماد کے گھر سے ہوا ہے۔ ملزم نے سارا ملبہ اپنے وکیل پر ڈال دیا۔

مزید : اسلام آباد