پی ٹی آئی کے امیدوارعلی زیدی نے شناختی دستاویزات نہ ہونے پر پریزائڈنگ افسران کو باہر نکلوادیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوارعلی زیدی نے شناختی دستاویزات نہ ہونے پر پریزائڈنگ افسران کو باہر نکلوادیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار علی زیدی یوسی 16 سولجر بازار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ تو کاسٹ کردیا لیکن پریزائڈنگ افسر کو بھی پولنگ سٹیشن سے باہر نکلوادیا۔ ووٹ ڈالنے سے قبل علی زیدی نے پریذائیڈنگ افسران سے شناختی کاغذات طلب کیے ،شناختی کاغذات نہ ہونے پر علی زیدی نے پریذائیڈنگ افسران کوباہر نکلوادیا۔