کراچی ائیرپورٹ : مسافر کے جوتوں سے 21 ہزار ڈالر برآمد

کراچی ائیرپورٹ : مسافر کے جوتوں سے 21 ہزار ڈالر برآمد
کراچی ائیرپورٹ : مسافر کے جوتوں سے 21 ہزار ڈالر برآمد

  


کراچی (آن لائن)کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کاروائی کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مسافر کے جوتوں سے اکیس ہزار ڈالر برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کی تلاشی لے کر جوتوں سے اکیس ہزار ڈالر برآمد کر لئے، کسٹم حکام کے مطابق ملزم فہد کراچی سے دبئی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنا چاہتا تھا ،ملزم سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید : کراچی