مردہ گھوڑوں ، گدھوں کی ہڈیوں سے گھی بنانے والے یونٹس سیل

مردہ گھوڑوں ، گدھوں کی ہڈیوں سے گھی بنانے والے یونٹس سیل
مردہ گھوڑوں ، گدھوں کی ہڈیوں سے گھی بنانے والے یونٹس سیل

  


لاہور(ویب ڈیسک) مردہ گھوڑو ، بھینسوں اور گدھوں کی ہڈیوں سے گھی نکالنے والے دو یونٹس سیل کر دیے گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسپیشل ٹیم نے سمن آباد ٹاﺅن کی ٹیم کے ہمراہ بابو صابو، بند روڈ، بدرو پنڈ، 100 فٹ روڈ پر واقع گھی نکالنے والے دو یونٹس پر چھاپے مارے اور ان یونٹس کو سربمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گھی نکالنے والے ان یونٹس پر مردہ جانوروں مثلاً گھوڑوں ، بھینسوں اور گدھوں کی ہدیاں کثیر تعداد میں موجود تھیں جن سے گھی نکالا جارہا تھا اور کسی بھی یونٹ پر گھی نکالنے کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا اور جانوروں کی ہڈیوں سے نکالا ہو اگھی کھانے میں بطور گھی استعمال ہونے کا اندیشہ تھا۔ یونٹس کے مالکان نے محکمہ ماحولیات سے بھی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا اور جانوروں کی چربی کی آمد ترسیل کا بھی کوئی ریکارڈ موجودنہ تھا۔

مزید : لاہور