ٹیوٹا گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار روپے تک اضافہ

ٹیوٹا گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار روپے تک اضافہ
ٹیوٹا گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار روپے تک اضافہ

  


کراچی(ویب ڈیسک) انڈس موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 15 ہزار سے 30 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے ۔ یہ اضافہ ایس آراو 2015 1178(I)/کے تحت در آمد ہونے والے سی کے ڈی کٹ ، گاڑیوں کے پرزہ جات پر ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے بعد مجبوراً کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سی او او علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نئی گاڑیوں کی بکنگ پر ہوگا۔

مزید : بزنس