لانڈھی میں کشیدگی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ، رپورٹ طلب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے لانڈھی میں کشیدگی کی صورتحال پر صوبائی الیکشن کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں ایم کیو ایم اور حقیقی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان کشیدگی تصاویر پھاڑنے پر ہوئی۔ صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی اور صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ذکی نے کہا ہے کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے صوبائی الیکشن کمیشن تنویر ذکی سے صورتحال کی رپورٹ طلب کی جبکہ آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے واقعے کی فوری تحقیقات کرانے اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کی ہدایت کی۔