اسلام آباد میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،تین افراد زخمی

اسلام آباد میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،تین افراد زخمی
اسلام آباد میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق،تین افراد زخمی

  


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آبادکے علاقہ اوجڑی خورد گھر میں سلنڈردھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز فیض آباد کے قریب اوجڑی خوردمیں جمیل نامی شخص کے گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔پمزذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل کی اہلیہ نورین 60فیصد جل گئی ہیں جبکہ بھتیجی خدیجہ اور ایک سالہ مقیت بھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔سلنڈر دھماکہ اس وقت ہوا جب جمیل نے چائے بنانے کے لیے سلنڈر سے چولہا جلایا۔ سلنڈردھماکے سے گھرمکمل تباہ ہوگیاہے۔

مزید : اسلام آباد