ریحام خان سے کوئی اختلاف نہیں ، میرا انٹرویو کریں تو مجھے خوشی ہوگی: میرا

ریحام خان سے کوئی اختلاف نہیں ، میرا انٹرویو کریں تو مجھے خوشی ہوگی: میرا
ریحام خان سے کوئی اختلاف نہیں ، میرا انٹرویو کریں تو مجھے خوشی ہوگی: میرا

  


لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ ریحام خان میرا انٹر ویوکر یں گی تومجھے بہت خوشی ہوگی ‘سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں مگر عوام کی خدمت کا جذبہ ہر وقت میرے دل میں رہتا ہے ۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ کو تر جیح دی ہے جسکی وجہ سے آج مجھے شوبز میں منفر د مقام حاصل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریحام خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں اگر وہ میرا  انٹر ویو کر یں گی تو مجھے اس پر خوشی ہوگی اور میں آج بھی ریحام  خان کو کا میاب دیکھنا چاہتی ہے ۔

مزید : تفریح