کیلیفورنیا حملہ ، رضوان فاروق صرف ایک مرتبہ مملکت میں عمرہ کرنے آیا:سعودی حکام

کیلیفورنیا حملہ ، رضوان فاروق صرف ایک مرتبہ مملکت میں عمرہ کرنے آیا:سعودی ...
کیلیفورنیا حملہ ، رضوان فاروق صرف ایک مرتبہ مملکت میں عمرہ کرنے آیا:سعودی حکام

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں ایک سوشل سینٹر پر حملہ کرنے والے سید فاروق ایک مرتبہ عمرہ ادائی کے لئے سعودی عرب آیاتھا۔

سعودی عرب اخبار’الحیات‘ نےوزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے حوالے سے بتایا کہ سید رضوان فاروق عمرہ ویزہ پر صرف ایک مرتبہ سعودی عرب آیا، وہ 19 جولائی 2014ءکو امریکہ سے سعودی عرب آیا اور مملکت میں چھ دن مقیم رہا۔

یادرہے کہ امریکی حکام میڈیا پر یہ دعوی کر رہے ہیں کہ سید فاروق 2013 اور 2014 میں دو مرتبہ سعودی عرب گیا۔ کیلیفورنیا مرکز پر حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی تاشفین ملک کے بارے میں حکام نے بتایا کہ اس کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن سے ہے۔ وہ پانچ یا چھ برس قبل ملتان میں بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کرنے پاکستان آئیں۔

'سی این این' نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سید فاروق کی تاشفین سے ملاقات سعودی عرب کے دورے میں ہوئی۔ وہ امریکا، ملازمت کی غرض سے آئی جس کے بعد اقامہ ویزہ جاری کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی