بلدیاتی انتخابات،آفاق احمد کے لائنز ایریا میں متحدہ کے قائدین کے پولنگ سٹیشن پر قابض ہونے، دھاندلی اور کارکنان پر تشدد کے الزامات

بلدیاتی انتخابات،آفاق احمد کے لائنز ایریا میں متحدہ کے قائدین کے پولنگ ...
بلدیاتی انتخابات،آفاق احمد کے لائنز ایریا میں متحدہ کے قائدین کے پولنگ سٹیشن پر قابض ہونے، دھاندلی اور کارکنان پر تشدد کے الزامات

  


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ لائنز ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے دھاندلی کی جارہی ہے،متحدہ کے کارکنان نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان پر تشدد کیا ہے اور قائدین نے پولنگ سٹیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے، انہوں نے رینجرز کو پولنگ سٹیشن کے اندر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کا کہنا ہے کہ متحدہ کا وطیرہ ہے کہ وہ عوام پر انحصار نہیں کرتے ہیں ، مہاجر اسلحہ اور لاشوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ لائنز ایریا کے پولنگ سٹیشن پر رینجرز موجود نہیں ہے اور متحدہ کے قائدین پولنگ سٹیشن پر قابض ہیں اور ان کی طرف سے دھاندلی کی جا رہی ہے۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ متحدہ کے کارکنان نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان پر حملے کئے ہیں اور ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیمپس بھی اکھاڑ پھینکے ہیں ۔انہوں نے پولنگ سٹیشن کے اندر رینجرز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کراچی