وفاقی حکومت کا دہرا معیار ،کچھ اداروں کی نجکاری تو10 نئے کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا دہرا معیار ،کچھ اداروں کی نجکاری تو10 نئے کھولنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا دہرا معیار ،کچھ اداروں کی نجکاری تو10 نئے کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت کا دہرا معیارسامنے آگیا ،کچھ اداروں کی نجکاری تو10 نئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت پٹرولیم وفاقی کابینہ کی اقتصادی کمیٹی سے توانائی کی 10نئی کمپنیاں بنانے کیلئے منظوری لینے کیلئے کوشاں ہے جبکہ پاور کمپنیوں کے ملازمین پریشان ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی کی دعویدار وفاقی حکومت نے دہرا معیار اپناتے ہوئے گیس ، بجلی اور توانائی کی 10نئی کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے وزارت پٹرولیم کو اختیار دیا ہے کہ وہ 2016ء تک ملک میں ایک ہزار میگاواٹ کے ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کی تنصیب ممکن بنانے کے لئے 10نئی پاور کمپنیوں بنائے ۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمپنیوں میں جی ایچ پی ایل پاور جنریشن کی پانچ نئی کمپنیاں جی ایچ پی ایل پاور جنریشن شاہدرہ ، جی ایچ پی ایل پاور جنریشن مردان لمیٹڈ اور جی ایچ پی ایل پاور جنریشن ملتان لمیٹڈ شامل ہیں اس کے علاوہ جی ایچ پی ایل ملک کی مستقبل میں توانائی کے منصوبوں کے انفراسٹرکچر کے لئے پانچ کمپنیاں بھی بنائے گی اور ان کمپنیوں میں سرمایہ کار اور ساخت کے بارے میں جی ایچ پی ایل کا بورڈ فیصلہ کرے گا ، جی ایچ پی ایل کے تحت توانائی اور گیس کے انفراسٹرکچر کے لئے جو پانچ کمپنیاں بنائے گی اور ان کمپنیاں بنائی گئی ہیں ان میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ، پاکستان ایل این جی فرمینل لمیٹڈ ، پاکستان گیس ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ ، پاکستان متبادل انرجی کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان آئل انفراسٹرکچر کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -