روجھان مزاری میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں جھگڑا، سیکیورٹی دستے پہنچ گئے

روجھان مزاری میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں جھگڑا، سیکیورٹی ...
روجھان مزاری میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں جھگڑا، سیکیورٹی دستے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک) روجھان مزاری کے وارڈ نمبر پانچ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی جبکہ کشیدگی کے باعث سیکیورٹی دستے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ووٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن خواتین پولنگ سٹیشن میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن والے پیسوں کے ذریعے ووٹ خرید رہے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنان نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ہمارے ووٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں۔ صورتحال کی کشیدگی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا جبکہ سیکیورٹی دستے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے کارکنان کو منتشر کر کے دوبارہ پولنگ کا آغاز کرایا۔