پاک،بھارت سیریز،سری لنکا کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں

پاک،بھارت سیریز،سری لنکا کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں
پاک،بھارت سیریز،سری لنکا کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں

  


لاہور(صباح نیوز)اس ماہ پاک،بھارت مختصر سیریز اب تک غیر یقینی کا شکارہے۔ لیکن سری لنکا کرکٹ نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں اور تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی مجوزہ سیریز کیدوشیڈول تیار کرکے پی سی بی کو بھیج دیئے ہیں۔پاکستان اوربھارت کرکٹ بورڈ سربراہان نے دبئی میں جائلز کلارک کے ساتھ ملاقات میں سری لنکا میں اس ماہ مختصرسیریز کھیلنے پر اتفاق کیاتھا۔ پاکستان گورنمنٹ نے سیریز کی اجازت دیدی۔بھارتی بورڈاب تک اپنی حکومت کی اجازت کا منتظر ہے۔سیریز کے نیوٹرل میزبان سری لنکا کرکٹ نے اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ایس ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ہم نے تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے تیاریوں کوآخری شکل دیدی ہے۔میچز پالی کیلے اور کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس لئے ہم نے دوالگ الگ شیڈول تیار کرکے پی سی بی کوبھیج دیئے ہیں۔پاکستان اوربھارت ٹیموں کے چودہ دسمبر کو کولمبو پہنچنے پر پہلے شیڈول کے مطابق ابتدائی دو ون ڈے سترہ اور انیس دسمبر کوپالی کیلے میں ہوں گے۔ تیسرا ون ڈے بائیس دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ پریماداسا اسٹیڈیم میں ہی تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز چوبیس،چھبیس اور اٹھائیس دسمبر کو ہوں گے۔ انتیس دسمبرکودونوں ٹیمیں واپس روانہ ہوجائیں گی۔پاک،بھارت ٹیموں کے پندرہ دسمبر کو کولمبو پہنچنے پر وینیوز وہی رہیں گے۔ لیکن ون ڈے میچز اٹھارہ ،بیس اور تئیس دسمبر کوہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز چھبیس ،اٹھائیس اور تیس دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ٹیموں کی واپسی اکتیس دسمبر کوہوگی۔

مزید : کھیل