لانڈھی کا الیکشن کالعدم قرار دے کر فوج کی زیر نگرانی دوبارہ کرایا جائے، سینیٹر نسرین جلیل

لانڈھی کا الیکشن کالعدم قرار دے کر فوج کی زیر نگرانی دوبارہ کرایا جائے، ...
لانڈھی کا الیکشن کالعدم قرار دے کر فوج کی زیر نگرانی دوبارہ کرایا جائے، سینیٹر نسرین جلیل

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے لانڈھی میں الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانڈھی میں فوج کی موجودگی میں الیکشن کرائے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ لانڈھی میں رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا جبکہ دیگر علاقوں میں رینجرز موجود ہی نہیں ہے۔ حقیقی والوں نے ہمارے کارکنوں کے سر کھول دیے، مجھے اور فاروق ستار کو گالیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ الیکشن میں حصہ نہ لیتی تو بھی حقیقی کو ووٹ نہ ملتے، دھاندلی روکنے کیلئے ہمارے لوگ لانڈھی میں موجود ہیں۔ سینیٹر نسرین جلیل نے مطالبہ کیا کہ شبہات دور کرنے کیلئے فوج کی زیر نگرانی الیکشن کرائے جائیں فوج کا پولنگ سٹیشن کے باہر ہونا ہی کافی ہے اور آج کے لانڈھی کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : کراچی