کترینہ کیف سلمان خان پر چلائیں تو دبنگ خان نے معذرت کر لی

کترینہ کیف سلمان خان پر چلائیں تو دبنگ خان نے معذرت کر لی
کترینہ کیف سلمان خان پر چلائیں تو دبنگ خان نے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )چند سال قبل بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان او ر کترینہ کیف کے درمیان خوشگوار¾ تعلقات سے کون آگاہ نہیں تھا۔کترینہ کیف کے بالی وڈ ستار سے اب بھی کافی اچھے تعلقات ہیں ۔برطانوی جریدے جی کیو کو دیئے گئے انٹرویو میں کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ اور سلمان ہمیشہ اچھے دوست رہیں گے ۔
بھات کے مشہور کامیڈی پروگام کامیڈی نائٹس ود کپل شوکے دوران پریم رتن دھن پا یو کی پرموشن کے دوران سلمان نے ازراہ مذاق کترینہ کے چہرے کے کچھ خدوخال کوپٹاکا پیکٹ قرا ردیتے ہوئے کپل کو کترینہ کی جانب دیکھنے سے روک دیا ۔کترینہ نے اس کے بعد سلمان کو فون کیا اور ان تبصروں پر دبنگ خان پر چلا اٹھیں ۔انہوں نے کہا کہ سلمان کے ساتھ میرے تعلقات مثبت بنیادوں پر قائم تھے یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک بہترین دوست ہیں انہوں نے کہا وہ (سلمان)متوازی دنیا میں رہتے ہیں اور ہمیشہ میرے بارے میں عوامی سطح پر تبصرے کرتے رہتے ہیں جسے میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپل شو میں سلمان نے میری کریکر سیٹ کی ایک تصویر دیکھتے ہوئے تبصرہ کیا تھا جس پر میں انھیں فون کر کے چلائی اورہمارے درمیان بہترین تعلق کایہی ثبوت ہے کہ میں اس پر چلا بھی سکتی ہوں ۔کیٹ نے بتایا کہ میرے چلانے پر سلمان نے معذرت کی اور کہا کہ وہ میڈیا سے بھی معذرت کر لیں جس پر میں نے انہیں کہا کہ نہیں ایسا کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -