بلدیاتی انتخابات ،گلستان جوہر یوسی 27سے 3 جعلساز گرفتار، آزاد امیدوار بھی شامل

بلدیاتی انتخابات ،گلستان جوہر یوسی 27سے 3 جعلساز گرفتار، آزاد امیدوار بھی ...
بلدیاتی انتخابات ،گلستان جوہر یوسی 27سے 3 جعلساز گرفتار، آزاد امیدوار بھی شامل

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقہ گلستان جوہر یوسی 27کے پولنگ سٹیشن سے جعلی پولنگ سٹاف کو حراست میں لیا گیا ، گرفتار افراد میں ایک آزاد امیدوار بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے یوسی 27کے پولنگ سٹیشن سے 3افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ جعلی پولنگ عملہ کے روپ میں پولنگ سٹیشن پر اپنا کام دکھا رہے تھے ۔گرفتار ہونے والے جعلی اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران میں محمد باقر اور مہدی کے نام شامل ہیں جبکہ ایک فرد تو ایسا بھی ہے جو کہ آزاد امیدوار ہے اور خود پولنگ افسر بن کر کام کر رہا تھا جس کا نام ساجد بتایا جا رہا ہے۔

مزید : کراچی