نیوجرسی میں سکول میں دھماکے کا منصوبہ، پانچویں جماعت کے 5 طالب علم گرفتار

نیوجرسی میں سکول میں دھماکے کا منصوبہ، پانچویں جماعت کے 5 طالب علم گرفتار
نیوجرسی میں سکول میں دھماکے کا منصوبہ، پانچویں جماعت کے 5 طالب علم گرفتار

  


نیوجرسی(ویب ڈیسک)امریکی اسکول نیوجرسی میں دھماکے منصوبہ بندی کرنے والے پانچویں جماعت کے 5 طالبعلم گرفتار کر لیے گئے۔پولیس نے 10 اور 11 سال کے ملزموں سے ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی تاہم پولیس انکی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ نیوجرسی کے شہر کلفٹن میں نمبر11ایلمنٹری اسکول کی پانچویں جماعت کے5 بچے جن میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ فیلڈ ٹرپ کے دوران ایک دوسرے اسکول کلفٹن ہائی اسکول میں بم دھماکا کرنا چاہتے تھے۔ٹیچر اور سکول انتظامیہ کو بچوں سے ہاتھ سے لکھے صفحات ملے جن پر دھماکے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس پر پولیس کو مطلع کیا گیا جس نے بچوں کو حراست میں لے لیا۔ بچوں کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ پولیس کو بچوں سے ایک ڈیوائس بھی ملی ہے جس میں سرکہ اور دارچینی بھری ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس بے ضرر ہے اور دھماکا خیز مواد نہیں ہے۔ کلفٹن پولیس ترجمان رابرٹ بریکن کا اصرار ہے کہ بچوں کی حرکت کوئی شرارت نہیں تھی۔ اگرچہ بچوں کے پاس موزوں دھماکہ خیز مواد نہیں تھا تاہم وہ دھماکا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید : بین الاقوامی