ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کی اطلاعات کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ کا عمل متاثر ہوا اور حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی دستوں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرایا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم تصاویر پھاڑنے کے معاملے پر ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے کشیدگی اختیار کر گیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں