بلدیاتی انتخابات ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،7سالہ بچے نے اپنے والد کا ووٹ کاسٹ کیا

بلدیاتی انتخابات ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،7سالہ بچے نے اپنے والد کا ووٹ ...
بلدیاتی انتخابات ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،7سالہ بچے نے اپنے والد کا ووٹ کاسٹ کیا

  


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے 7سالہ بچے نے اپنے باپ کا ووٹ کاسٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل7 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی سرعام خلاف ورزی کی گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے ایک شخص اپنے 7سالہ بچے کے ہمراہ پولنگ سٹیشن آیا، پولنگ عملہ سے بیلٹ پیپر حاصل کیا ، اپنے من پسند  امیدوار کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگایا اور بیلٹ پیپر اپنے7سالہ بیٹے کے ہاتھ میں تھما دیا جسے بعد ازاں بچے نے بیلٹ باکس کی نذر کیا۔

مزید : ملتان