’دبنگ خان‘ کی 50ویں سالگرہ پر سوانح عمری شائع کی جائے گی

’دبنگ خان‘ کی 50ویں سالگرہ پر سوانح عمری شائع کی جائے گی
’دبنگ خان‘ کی 50ویں سالگرہ پر سوانح عمری شائع کی جائے گی

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ کے ’دبنگ خان‘ کی سالگرہ ان کے فینز کیلئے ہمیشہ دلچسپی سے بھرپور موقع رہا ہے ۔27دسمبر کو پیدا ہونے والے سلمان کی 50 ویں سالگرہ ان کے چاہنے والوں کیلئے زیادہ ہی دلچسپی کا سامان لا رہی ہے کیونکہ اس بار ان کی زندگی کی گولڈن جوبلی پر ان کی سوانح عمری شائع کی جارہی ہے جو یقینا ان کے فینز کیلئے ایک خوشی کی خبر ہے۔

"سلمان" کے ٹائٹل سے شائع کی جانے والی اس کتاب میں سلمان کی ذاتی و فلمی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے ۔کتاب میں سلمان کے تنازعات کو بھی شامل کیا گیا ہے

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سلمان کی سوانح عمری لکھنے والے دہلی کے صحافی جسیم خان کے بارے میں زیادہ تو کوئی نہیں جانتا ہاں اتنا ضرور ہے کہ یہ کتاب سلمان کی زندگی کی طرح ہی ایکشن سے بھر پور اور خاصی رنگین ہونے والی ہے کیونکہ سلمان خان کی زندگی بھی ایک بلاک بسٹر فلم کی طرح ہی نظر آتی ہے۔

جب سلمان کی فلاپ فلمیں بھی دو سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرتی ہیں تو ان کی زندگی پر مبنی یہ کتاب کیا کمال کر سکتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

اس سوانح عمری میں سلمان کے کون سے پہلوو¿ں اور ان کی زندگی سے جڑے واقعات اور شخصیات کو شامل کیا جائے گا یہ تو اسے پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔

مزید : تفریح