ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ،ووٹ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، رہنما تحریک انصاف علی زیدی

ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ،ووٹ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، رہنما تحریک ...
ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ،ووٹ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، رہنما تحریک انصاف علی زیدی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ہے جس کے قائد نے لندن میں بیٹھ کر شہر قائد میں خون خرابہ کرایا ہے۔آج کے دور میں جنگ ووٹ سے ہوتی ہے کراچی والے باہر نکلیں اور خون خرابہ کرنے والی جماعت کے خلاف ووٹ کے ذریعے جنگ کریں ایم کیو ایم والے شرم کریں اور ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والوں کو بھی شرم آنی چاہیے۔

جماعت اسلامی رہنماو¿ں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آج بھی صاف شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ، الیکشن سے پہلے ہم نے الیکشن کمیشن سے چار مطالبات کیے تھے لیکن ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات ہونی چاہیے لیکن کراچی میں صرف 8 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ پولنگ سٹیشنز کہیں زیادہ ہیں۔ساری غلطی الیکشن کمشنر سندھ کی ہے آج کے انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کا سامان رینجرز، فوج کی نگرانی میں لایا اور لے جایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی پریزائڈنگ افسر کو رینجرز کے حوالے کیا کچھ پولنگ سٹیشنز میں پریزائڈنگ افسر ہی موجود نہیں تھے۔ پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور شہر میں خون خرابہ کرنے والی جماعت کے خلاف ووٹ کے ذریعے جنگ کا اعلان کریں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں