اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری ، ن لیگ 20 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پررہی

اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری ، ن لیگ ...
اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری ، ن لیگ 20 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پررہی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین کی 20 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف 16 نشستیں جیت کر دوسرے اور آزاد امیدوار 14 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نتائج جلد ویب سائٹ پر بھی جاری کردیے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد