دہلی ٹیسٹ ،کوہلی الیون کو میچ کے تیسرے روز403رنز کی برتری، جیت کا راستہ آسان ہو گیا

دہلی ٹیسٹ ،کوہلی الیون کو میچ کے تیسرے روز403رنز کی برتری، جیت کا راستہ آسان ...
دہلی ٹیسٹ ،کوہلی الیون کو میچ کے تیسرے روز403رنز کی برتری، جیت کا راستہ آسان ہو گیا

  


نیودہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے چوتھے اورآخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ابتدائی 4وکٹیں 57رنز پر گنوانے کے باوجود کپتان ویرات کوہلی اوراجنکیاراہانے کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے باعث دن کے اختتام پر 403 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرکے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی۔بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 121 رنز پر آو ٹ کرکے 213رنز کی برتری کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو اوپنر مرلی وجے اور روہیت شرما 8 کے مجموعی اسکور پر مورکل کی بولنگ کا نشانہ بنتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔شیکھر دھون اور پوجارا نے 45 رنز کی شراکت میں سکور 53 رنز تک پہنچایا، دھون 21 رنز بناسکے انھیں بھی مورکل نے بولڈ کردیا، چتیشور پوجارا بھی 28 رنز بنا کر عمران طاہر کی بل کھاتی گیند کا شکار ہور پویلین واپس لوٹ گئے۔57 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور اجنکیا راہا نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 133 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے تیسرے دن کے اختتام پر بھارت کا سکور 190 رنز تک پہنچا دیا جبکہ مجموعی برتری 403 رنز کی ہوگئی۔ویرات کوہلی83 اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے راہانے 52 رنز پر کھیل رہے تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورکل نے 3 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔انڈیا نے سیریز کے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔

مزید : کھیل