روزانہ 5 انرجی ڈرنکس پینے والے نوجوان کا کیا حال ہوا؟ جان کر آپ اگلی مرتبہ ہاتھ لگانے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

روزانہ 5 انرجی ڈرنکس پینے والے نوجوان کا کیا حال ہوا؟ جان کر آپ اگلی مرتبہ ...
روزانہ 5 انرجی ڈرنکس پینے والے نوجوان کا کیا حال ہوا؟ جان کر آپ اگلی مرتبہ ہاتھ لگانے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انرجی ڈرنکس کے نقصانات سے ہر شخص آگاہ ہے مگر اس کے باوجود لوگ انرجی ڈرنکس کے رسیا ہیں۔ یہ خبر پڑھ کر ایسے لوگ شاید آئندہ کے لیے انرجی ڈرنکس پینے سے تائب ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“نے اپنی ایک رپورٹ میں انرجی ڈرنکس کے ایک بھیانک نقصان سے آگاہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہت زیادہ انرجی ڈرنکس پینے کے باعث لندن کے رہائشی اونر حسن (Onur Hasan) نامی ایک 24سالہ نوجوان کی بینائی تقریباً ختم ہو گئی۔یہ نوجوان روزانہ انرجی ڈرنکس کا اس قدر عادی تھا کہ روزانہ کم از کم 5کین پی جایا کرتا تھا، جو کہ مجوزہ مقدار سے 8گنا زیادہ ہے۔

مزیدجانئے: تیز مرچوں والا کھانا کھانے کے بعد پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے کیونکہ۔۔۔ ماہرین نے خبردار کردیا، مرچیں لگنے کی صورت میں پانی کا متبادل بھی بتادیا
اونر حسن کو بالکل دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔ اس نے پہلے درجے کی شوگر کی تشخیص ہونے کے باوجود اپنی یہ عادت ترک نہ کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ فاسٹ فوڈ کا بھی بہت شوقین تھا اور روزانہ 4ہزار کیلوریز تک استعمال کر جاتا تھا۔ بالآخر ڈاکٹروں نے اسے کہا کہ ”اگر اب تم نے انرجی ڈرنکس پینے سے اجتناب نہ کیا تو تم بالکل اندھے ہو جاﺅ گے۔“ڈاکٹروں کی نصیحت پر اس نے ڈرنکس پینے بند کر دیئے۔ اب اس کی حالت قدرے بہتر ہے۔ اونر حسن کا کہنا تھا کہ ”ڈاکٹر مجھے پہلے بھی اس قدر انرجی ڈرنکس پینے سے منع کرتے تھے مگر میں ان کی بات نظرانداز کر دیتا تھا۔ میں انرجی ڈرنکس کا نشے کی حد تک عادی تھا۔ مگر جب میرا وزن بڑھنے لگا اوردھندلا دکھائی دینے لگا تو میں نے ان سے چھٹکارہ پانے کا فیصلہ کیا۔مجھے قطعی اندازہ نہیں تھا کہ انرجی ڈرنکس اس قدر نقصان دہ ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -