ترکی کا سب سے بڑا اقدام، بڑے عرب ملک میں فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کردیا،ا یسا ملک کہ نام جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

ترکی کا سب سے بڑا اقدام، بڑے عرب ملک میں فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کردیا،ا ...
ترکی کا سب سے بڑا اقدام، بڑے عرب ملک میں فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کردیا،ا یسا ملک کہ نام جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  


انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) روس سے کشیدہ تعلقات اور ممکنہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر ترکی نے بھی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنی شروع کر دی ہے۔ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے قطر میں اپنا فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردگان نے یہ اعلان قطر کے دورے کے دوران کیا۔ ان کے دورہ¿ قطر کے دوران دونوں ملکوں کے مابین گیس پائپ لائن کے قیام سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

مزید جانئے: داعش کی وقتی شادیاں غیر اسلامی فعل ہیں:جامعہ الازہر

ترک اخبار ”ڈیلی صباح“ کی رپورٹ کے مطابق ترک اور قطری افواج نے گزشتہ دنوں تاریخ کی پہلی مشترکہ جنگی مشقیں بھی کیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی اور قطر کے باہمی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ترک صدر نے قطر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں ترکی فوجی ہوائی اڈے پر ہمارے جن فوجیوں نے کام سرانجام دینا ہے ان میں سے کچھ ڈیوٹی پر قطر پہنچ چکے ہیں۔گلف ریجن میں یہ ترکی کا پہلا غیرملکی فوجی اڈا ہو گا۔ دورے کے دوران ایک قطری یونیورسٹی کی طرف سے رجب طیب اردگان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔

مزید : بین الاقوامی