لڑکے کی محبوبہ کو شادی کی پیش کش، لڑکی نے ایک مرتبہ پھر کوشش کرنے کی فرمائش کر دی لیکن اس کے بعد جو ہوا، جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

لڑکے کی محبوبہ کو شادی کی پیش کش، لڑکی نے ایک مرتبہ پھر کوشش کرنے کی فرمائش کر ...
لڑکے کی محبوبہ کو شادی کی پیش کش، لڑکی نے ایک مرتبہ پھر کوشش کرنے کی فرمائش کر دی لیکن اس کے بعد جو ہوا، جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں اور وہ آپ کوشادی کی پیش کش بھی کرتا ہے تو محض اپنی اناءکی تسکین کے لیے اس رشتے کو مت ٹھکرائیے ورنہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے جیسا اس لڑکی کے ساتھ ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر السیوس نامی ایک صارف نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں اس نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کی کہانی بیان کی ہے۔ السیوس لکھتا ہے کہ”میں زندگی میں پہلی بار کسی کو پرپوز کرننے جا رہا تھا، اس لیے میں نے ایک کینڈل لائٹ جگہ کا انتخاب کیا، اسے ہر اس چیز سے مزین کیا جو میری گرل فرینڈ کو پسند تھی، میں نے اس کی پسند کی موسیقی کا بھی اہتمام کیا۔ یہ سب بہت خوبصورت اور رومانوی تھا۔“

مزید جانئے: وہ ایک قسم کے مرد جن پر خواتین اپنی بہترین سہیلیوں سے بھی زیادہ بھروسہ کرتی ہیں، سائنس کا ایسا انکشاف جو زیادہ تر مردوں کو افسردہ کردے گا

جب میری گرل فرینڈ اپنی بہن کے ہمراہ آئی تو وہ یہ سب کچھ دیکھ کر واقعی خوش ہوئی، ڈانس کرنے اور کھانا کھانے کے بعد میں نے اسے شادی کی پیش کش کی جس پر اس نے ہاں کہہ دی۔ مگر اگلے دن جب وہ مجھے ملی تو اس نے کہا کہ میرا پرپوزکرنے کا طریقہ اسے پسند نہیں آیا۔ اس کی خواہش تھی کہ میں اس کے دوستوں کو بھی تقریب میں بلاتا ، انہیںبھی یہ سب کچھ دکھاتا اور پھر پرپوز کرتا۔ ہم دونوں میں کافی جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے بعد میں دفتر چلا گیا۔ دفتر میں اس نے میرے لیے پیزا بھیجا اور معافی مانگی۔ جب میں گھر پہنچا تو اس نے ایک تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا۔ اس نے بھی ہر چیز کافی سجائی تھی۔ مگر جب اس نے مجھے پرپوز کیا تو میں نے انکار کر دیا۔ میں نے اسے کہا کہ ابھی تمہیں سمجھنے کے لیے مجھے کچھ اور وقت چاہیے، اس کے بعد فیصلہ کروں گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس